تعارف (Introduction)

 

اردو ورڈنیٹ ایک آن لائن لغتی وسیلہ ہے۔  روایتی  اردو لغت کی بہ نسبت یہ زیادہ وسیع ہے۔ یہ لغت اورقاموس کا نہ صرف یہ کہ ایک بہترین  مجموعہ ہے  بلکہ اس سے بھی زیادہ ہے۔مختلف تناظر میں مستعمل ایک لفظ سے متعلق یہ معلومات فراہم کرتا ہے۔علاوہ ازیں الفاظ کے درمیان  جس قسم کے تعلقات ہوتے ہیں، اس کی بھی وضاحت کرتا ہے۔

 

اس آن لائن لغت کو استعمال کرنے والا فردنہ صرف یہ کہ اردو لفظ کو تلاش کرسکتا ہے بلکہ وہ اس کے معانی بھی برآمد کرسکتا ہے۔مزید برآں  اس لغت میں  تلاش کیے گئے لفظ کی اسم،فعل،صفت یامتعلق فعل کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ ایک لفظ ایک  سے زائدقواعدی اقسام کے طور پر سامنے آسکتا ہےاورایک قواعدی قسم میں اس لفظ کے  کئی  مفاہیم  اخذ کیے جاسکتے ہیں۔یہ قسمیں اور تمام مفاہیم کی اطلاع تلاش کیے گئے لفظ کے لیے دی جاتی ہے۔

 

ہر ایک مفہوم کی قسم کے علاوہ اردو لفظ کی درجہ ذیل معلومات کو ورڈنیٹ سے حاصل کیاجاسکتا ہے ۔

۱۔لفظ کے معنی

۲۔لفظ کے استعمال کی مثالیں

۳۔مترادفات(ہم معنی الفاظ)

۴۔وجودیاتی تفصیلات

۵۔معنوی اورلغتی تعلقات

 

یہاں کچھ مثالیں دی گئی ہیں۔اردو کی کچھ مثالوں کو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔اردو آن لائن ورڈنیٹ کے استعمال کے لیے یہاں کلک کریں۔ورڈنیٹ کی مزید معلومات کے لیے'ورڈنیٹ سے متعلق' پر کلک کریں۔

 

یہ ویب سائٹ اردو فونٹ کے لیے یونیکوڈ کا استعمال کرتی ہے۔ویب سائٹ میں فراہم شدہ آن اسکرین کی بورڈ کا استعمال کرتے ہوئے ایک لفظ کو داخل کیا جا سکتاہے۔البتہ آپ ڈیٹا انٹری کے لیے کی بورڈ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے کمپیوٹر پر یونیکوڈ سپورٹ  نصب ہونا چاہیے۔

 

مشین میں یونیکوڈ نصب کرنے کے لیے برائے مہربانی Unicode-support.doc(مائکروسافٹ ورڈ فائل)سے رابطہ قائم کریں۔embeddedکی بورڈ کس طرح کام کرتا ہے، یہ جاننے کے لیے embedded-keyboard.doc (Microsoft word file) سے بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔اگر بہتر طور پر آپ کو فونٹ نظر نہیں  آرہے ہوں تودرج ذیل سیٹنگ کی تقلید کریں:

Right Click -> Encoding -> UTF-8.

 

اس ویب سائٹ  کی اصلاح کے لیےآپ کے تاثرات،شکایات یا مشوروں کا ہم  تہہ دل سے خیر مقدم کریں گے۔ برائے مہربانی  آپ اپنے رد عمل کا اظہار کریں تاکہ  اس پر ہم غور کرسکیں اور آئندہ کسی چیز کو پیش کرنے سے پہلے اس پر عمل کرسکیں۔برائے مہربانی آپ اپنے ردعمل کا اظہار یہاں کریں۔

 

اردو آن لائن ورڈ نیٹ کو استعمال کرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔